4
کراچی ( اباسین خبر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی اقلیتی نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔موہن منجیانی کے مستعفی ہونے کے بعد سنجے پروانی رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سنجے پروانی 13 جنوری کو اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے۔