ممبئی ( ہیلتھ ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بلدھانا میں ایک پراسرار بیماری نے لوگوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں متاثرہ افراد کے بال تیزی سے جھڑنے لگے ہیں۔ اس بیماری کا شکار ہونے والے افراد گاں کے تین علاقوں، بورگا، کلود، اور ہنگنا سے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں ان کے بال اتنی تیزی سے گر گئے ہیں کہ ہفتے بھر میں ہی وہ گنجے ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ بیماری ایک عجیب و غریب نوعیت کی ہے جس میں بال گرنا اتنی تیزی سے شروع ہوتا ہے کہ متاثرہ افراد کو ایک ہفتے کے اندر گنجا ہونے کی کیفیت کا سامنا ہوتا ہے۔ متاثرین کے مطابق، جب بال گرنا شروع ہوتے ہیں تو یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لیتا، اور افراد کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ آخرکار یہ کیا وجہ ہے جس کی وجہ سے ان کے بال اتنی تیزی سے گر رہے ہیں۔اس بیماری کی نوعیت ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے، اور اس کے بارے میں طبی ماہرین اور حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ بیماری کے پھیلنے کے بعد گاں کے لوگوں میں خوف و ہراس کی کیفیت ہے، اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لوگ گنجے ہونے لگے، بھارت میں پراسرار بیماری نے تہلکہ مچا دیا
2