کراچی ( اباسین خبر)میئر کراچی مرتضی وہاب نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14 ہزار 300 روپے کے نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں ان نرخوں کے بینرز لگا دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو آگاہی حاصل ہو۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخوں پر کام کرنے کا پابند کیا گیا ہے اور قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کو کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔میئر کراچی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ قبرستان میں تدفین کے لیے مقررہ 14,300 روپے سے زائد رقم ادا نہ کریں اور زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایات 1339 پر درج کرائیں۔
کراچی میں رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے نرخ مقرر
3