اسلام آباد( اباسین خبر)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے رہنماں فیصل جاوید اور واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا، جبکہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی اور درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس، علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
2