2
تبت/کھٹمنڈو( مانیٹرنگ ڈیسک) تبت اور نیپال میں 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز تبت کا ڈنگری علاقہ تھا۔ زلزلے کے دوران کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔