پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔علی امین گنڈاپور کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے درخواست میں مقف اختیار کیا کہ وزیراعلی کو الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ پہلے بھی الیکشن کمیشن نے ایسا ہی نوٹس جاری کیا تھا اور عدالت نے اسے معطل کر دیا تھا۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت نے پہلے ہی نوٹس معطل کر دیا تھا تو پھر الیکشن کمیشن نے دوبارہ نوٹس کیوں بھیجا؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس نوٹس میں ایک فرق ہے کیونکہ 20 نومبر کو الیکشن کمیشن نے فریش نوٹس جاری کیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کا 20 نومبر کا نوٹس معطل کر دیا اور الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو اثاثہ جات سے متعلق نوٹس معطل
1