پشاور( اباسین خبر)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے بانی پی ٹی آئی کی بے گناہی کا ثبوت ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ تاخیری حربوں کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ ملاقات کی اجازت نہ دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا کے بیانات سے بھی واضح ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی وفاقی حکومت کے تمام مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے بانی پی ٹی آئی کی بے گناہی کا ثبوت ہیں: بیرسٹر سیف
1