اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کہیں سے کوئی دبا نہیں ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے پہلے مذاکرات میں مطالبہ کیا تھا کہ اپنے مطالبات تحریری طور پر دیں، تاہم ان کی باتوں سے لگتا نہیں کہ ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماں اور عمران خان کی ٹوئٹس سے لگتا ہے کہ سیدھی بات نہیں کی جائے گی۔مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علیمہ خان، علی امین گنڈاپور اور شیر افضل مروت کے حوالے سے باتیں غور طلب ہیں، اور عمران خان کے اردگرد لوگ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتی ہے، اور عمران خان کو جیل میں تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف مہم چلائی ہے اور 26 نومبر کو فلسطین کے شہدا کی تصاویر لگا کر پروپیگنڈا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام رہے اور پاکستان معاشی طور پر ترقی نہ کر سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کہیں سے دبا نہیں ہے، اور سپیکر ایاز صادق کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے مذاکرات میں تعطل آیا ہے۔ امید ہے کہ ان کی واپسی کے بعد بات چیت دوبارہ شروع ہوگی۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ 190 ملین پانڈ ریفرنس کے فیصلے کو مذاکراتی عمل سے جوڑنا درست نہیں، اور پیپلز پارٹی حکومت کے کسی بھی فیصلے میں شامل ہے۔
عمران خان کی رہائی کے لیے کہیں سے کوئی دباؤ نہیں: رانا ثنااللہ
2