اسلام آباد( اباسین خبر)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز کے ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مخر کر دیا گیا۔عدالتی عملے کے مطابق جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، لہذا کیس کا فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔ عمران خان کے وکیل خالد یوسف چودھری نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی عملے نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ آج فیصلہ نہیں سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ عدالت نے 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔ ابتدائی طور پر 23 دسمبر کو فیصلہ سنانے کی تاریخ رکھی گئی تھی، مگر بعد ازاں اسے 6 جنوری تک مخر کر دیا گیا تھا۔نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پانڈز کے ریفرنس میں عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائی تھی، اور 17 دن تک اڈیالہ جیل میں ان سے تفتیش کی تھی۔ یہ کیس عمران خان کے خلاف واحد ایسا کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک جاری رہا۔
عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر
3