کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیس ایکس نے فلوریڈا سے اپنے فالکن 9 راکٹ کو 24 سیٹلائٹس کے ساتھ نچلی زمینی مدار (LEO) میں کامیابی سے بھیج دیا ہے، جو اس کا 2025 کا پہلا اسٹارلنک مشن تھا۔ راکٹ کی روانگی کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے دوپہر کے وقت ہوئی۔اس مشن کے دوران، اسپیس ایکس نے اس بات کی تصدیق کی کہ راکٹ کے پہلے مرحلے کے بوسٹر نے اپنے 17ویں مشن کی پرواز مکمل کی۔ اس سے پہلے، اس بوسٹر نے کئی کامیاب مشنز میں حصہ لیا تھا، جن میں کریو 5، سی آر ایس 28، Intelsat G-37، Optus-X، Immarsat I6-F2، GPS III-6، این جی 20 اور نو اسٹارلنک مشنز شامل ہیں۔راکٹ کے لفٹ آف کے بعد، بوسٹر نے کامیابی سے زمین پر واپس آ کر اسپیس ایکس کے ڈرون شِپ پر اترنے کا عمل بھی مکمل کیا۔ تاہم، اسپیس فلائٹ نا کے مطابق، راکٹ لانچنگ کے لیے اپنے مخصوص پیڈ تک پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہوا تھا، اور اس کی وجہ تیز سرد ہوائیں ہو سکتی ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر میں برف باری اور سرد بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسپیس ایکس نے سالِ نو کا پہلا اسٹارلنک مشن روانہ کردیا
2