1
ممبئی ( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال نے ممبئی کے علاقے جوہو میں مہنگی ترین پراپرٹی خرید لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خریدی گئی پراپرٹی کے کاغذات سے پتا چلتا ہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال نے ایک زیر تعمیر عمارت کی ساتویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ اس اپارٹمنٹ کی قیمت 44 کروڑ 52 لاکھ روپے ہے اور اس کا کل رقبہ 5112 مربع فٹ ہے۔ اس میں 4 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی شامل ہے۔ یہ زیر تعمیر پروجیکٹ 31 مئی 2025 تک مکمل ہو گا۔