کیپ ٹائون( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹان سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھوپیڈک ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے علاج کے لیے تمام ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے صائم ایوب کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔واضح رہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے باعث 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہیں۔ یہ فریکچر انہیں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔
قومی بلے باز صائم ایوب علاج کیلئے لندن روانہ
2