لاہور( سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ ہاکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ محسن نقوی سے ہاکی کے سابق قومی کھلاڑی شہباز سینئر اور خواجہ جنید نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے جرمن اور نیدرلینڈ کے ہاکی کلبز کے دورے کی تفصیلات اور مارچ میں جرمن نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم کے پاکستان دورے کے بارے میں بریفنگ دی۔شہباز سینئر اور خواجہ جنید نے محسن نقوی کے چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اصولی موقف کو سراہا اور کہا کہ کرکٹ کے ڈھانچے میں تیزی سے بہتری آئی ہے، اور اب اسی رفتار سے ہاکی کے سسٹم کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیے پائیدار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں محسن نقوی نے ہاکی کے کھیل کے لیے اپنے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور اس کی تاریخ درخشاں ہے، وہ ہاکی کی عظمت کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
ہاکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے پورا تعاون کریں گے: محسن نقوی
4
پچھلی پوسٹ