2
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے اعلان کے مطابق پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہونے والا تھا، تاہم اب اس میں تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ کی تاریخ 13 جنوری تک منتقل ہو سکتی ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان پی ایس ایل کے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہے اور جلد ہی ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔