پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم میں حالات کی کشیدگی کے باعث متاثرہ علاقوں میں اشیائے خور و نوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق راستے بند ہونے کی وجہ سے تین روز تک امدادی سامان کی ترسیل نہیں ہو سکی ہے، جس کے باعث مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ضلعی انتظامیہ کرم نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا، اور ضلع کے تمام راستوں کو کھول کر آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پارہ چنار پریس کلب کے باہر دھرنا دینے والے افراد پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایف آئی آر میں نامزد پانچ دہشت گردوں میں سے تین کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اور دیگر دہشت گردوں اور حملہ آوروں کی گرفتاری اور تحقیقات کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
کرم میں حالات بدستور کشیدہ، متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی قلت
2