1
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے افغان طالبان کو مالی امداد دینے کے معاملے پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر افغان طالبان کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے افغانستان کے مرکزی بینک کو بھیجی جانے والی رقم کی ترسیل پر تشویش کا اظہار کیا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا کہ غیر سرکاری تنظیموں نے طالبان کو 10 ملین ڈالر کی امداد ٹیکس کے ذریعے فراہم کی۔