اسلام آباد( اباسین خبر)افغان طالبان کے دعوں کے باوجود افغانستان میں دہشتگردی، غربت اور بے روزگاری کی صورتحال بدستور برقرار ہے۔بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی نصف آبادی خاص طور پر خواتین غربت کا شکار ہیں۔ ورلڈ بینک کے مطابق، افغانستان کی 25 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہی ہے، جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے مطابق، ایک تہائی آبادی کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کمزور اقتصادی حالات اور غذائی قلت کے باعث 15.8 ملین افراد متاثر ہوئے، اور افغان طالبان کی پالیسیوں کے باعث چائلڈ لیبر میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ طالبان کے اقتدار کے بعد افغان عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی بھی حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے، اور جو امداد بیرونی ممالک سے آتی ہے، وہ بھی طالبان اپنے قبضے میں لے لیتے ہیں۔
افغان طالبان کے دعوؤں کے باوجود افغانستان میں غربت اور بیروزگاری برقرار
1