اقوام متحدہ( مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے سوڈان میں جنگ سے متاثرہ 3 کروڑ افراد کے لیے 4.2 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے ادارے (OCHA) کی ڈائریکٹر ایڈیم ووسورنو نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ سوڈان میں 20 ماہ کی جنگ کے بعد 30 ملین سے زائد افراد کو امداد کی ضرورت ہے، جن میں نصف سے زیادہ بچے ہیں۔اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے ڈپٹی ڈائریکٹر بیت بیچڈول نے رکن ممالک سے مزید سفارتی اور مالی اقدامات کی اپیل کی اور کہا کہ سوڈان کے عوام کو امداد فراہم کرنے کے لیے سیاسی اثر و رسوخ کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خوراک، پانی، رہائش، ادویات اور زندگی بچانے والی زرعی امداد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی سوڈان کے جنگ زدہ افراد کیلئے 4.2 ارب ڈالر امداد کی اپیل
5