ٹورنٹو( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان اس بات کا غماز ہے کہ انہیں کینیڈا کی طاقت کا اندازہ نہیں، اور کینیڈا کبھی بھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا کبھی امریکا کی 51 ویں ریاست نہیں بنے گا۔ کنزرویٹو اپوزیشن لیڈر نے بھی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ایک عظیم خودمختار ملک ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف اقتصادی اقدامات کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں اور اس پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 6 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ وہ لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ منتخب ہونے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا: جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب
4