1
لاہور( اباسین خبر)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ پرویز الہی نے مستقل حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست پر آئندہ سماعت پر حکام سے جواب طلب کیا گیا ہے۔تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ پرویز الہی نے ٹرائل کا سامنا کرنے کا دعوی کیا ہے اور ان کا موقف ہے کہ عائد الزامات میں وہ قصور وار نہیں ہیں۔