1
کراچی( اباسین خبر) ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والے 35 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 18 مسافروں کو عمرہ ویزا پر ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ، 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا، جبکہ 3 افراد کو امارات جانے کی کوشش میں ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر روک لیا گیا۔ملائیشیا جانے والے ایک مسافر کو ویزا پروٹیکٹر نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کیا گیا۔