کراچی ( اباسین خبر)کراچی میں واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شہیدِ ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہو گیا۔لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹیکنر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔موقع پر موجود لوگوں نے حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی اور پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق اور دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا، حادثہ شہیدِ ملت روڈ سے بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ہوا۔
کراچی: شہریوں نے 2 افراد کو کچلنے والے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی
1