کراچی ( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ٹینکرز کے بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں، جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر ٹینکر سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹینکر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ شہید ملت روڈ اور بلدیہ حب ریور روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2،2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں: کامران ٹیسوری
1