ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر رابن اتھپا نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر مڈل آرڈر بیٹر یوراج سنگھ کے کیریئر کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔للن ٹاپ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں رابن اتھپا نے بتایا کہ کینسر کو شکست دینے کے بعد ٹیم میں واپسی کی امید رکھنے والے یوراج سنگھ نے کپتان سے رعایت کی درخواست کی تھی، تاہم ان کے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا۔رابن اتھپا کا کہنا تھا کہ دو ورلڈکپ جتوانے والے کھلاڑی کو محض چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان، ویرات کوہلی کو یوراج سنگھ کو وقت دینا چاہیے تھا، کیونکہ وہ ایک جان لیوا مرض سے لڑ کر ٹیم میں واپس آ رہے تھے۔
کوہلی کِس بھارتی کرکٹر کے کیرئیر کو ختم کرنے کے ذمہ دار ہیں؟
1