غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فورسز کی غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 فلسطینی شہید جبکہ 57 زخمی ہو گئے۔اسرائیلی حملے میں مرکزی بوریج پناہ گزین کیمپ پر بچے سمیت 4 فلسطینی شہید ہوئے، جنوبی رفاہ پر دو حملوں میں 2 کسانوں سمیت 4 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے پر بھی بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ شہدا کی مجموعی تعداد 45,885 ہوگئی، جبکہ 1 لاکھ 9 ہزار 196 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایمبولینس کے ذریعے چھاپے مارنا شروع کر دیے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی۔اسرائیلی کارروائی میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حماس کے ساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا کیپٹن اور میجر ہلاک ہو گئے، جبکہ 4 سپاہی زخمی ہو گئے۔
اسرائیل فورسز کی غزہ پر بمباری میں کمی نہ آئی،مزید 31 فلسطینی لقمہ اجل
4