کراچی ( کامرس ڈیسک)ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے 4 بینک خطے میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھانے والے بینکوں میں شامل ہیں۔ ان بینکوں نے ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) علاقے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور پاکستان نے ٹاپ 15 میں سے 6 پوزیشنز حاصل کیں۔رپورٹ کے مطابق، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 159.7 فیصد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی دکھانے والے بینکوں کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔ اس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر ہے۔یونائیٹڈ بینک کے علاوہ، نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الفلاح لمیٹڈ، اور بینک آف پنجاب نے بھی ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنائی۔ یہ 4 پاکستانی بینک اس سال کے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10 بینکوں میں شامل ہیں۔
4 پاکستانی بینک 2024 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 10بینکوں میں شامل
3