راولپنڈی(اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں، ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا اور ملک پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں عدالت سے ریلیف ملے گا اور اصلاحات کا ماحول سیاسی حالات کو بہتر کرے گا۔ سیاستدان بھی اپنے دائرہ کار میں رہ کر فیصلے کریں۔شبلی فراز نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر سخت مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک ملک میں ترقی نہیں ہوگی، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کشتیوں کے ذریعے یونان جاتے ہوئے ڈوب جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے مستقبل کو ڈوبتا دیکھتے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا اور جو لوگ استطاعت رکھتے ہیں وہ پیسہ لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔
حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں: شبلی فراز
1