پشاور( ایجوکیشن ڈیسک)محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام جامعات اور کالجز میں رینکنگ نظام متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم میناخان آفریدی کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر کو یونیورسٹیوں اور کالجز میں رینکنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رینکنگ سسٹم کے کرائیٹیریا میں جامعات اور کالجز کی کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے گا۔ میناخان آفریدی نے کہا کہ رینکنگ نظام کا بنیادی مقصد طلبا کو کوالٹی ایجوکیشن کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے تعلیم میں بہتری آئے گی، اور یہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جامعات کے گزشتہ تین سالوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر رینکنگ کی جائے۔ اس فیصلے کے تحت، خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا معیاری جائزہ لیا جائے گا، جو طلبا کے لیے بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرے گا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پی کا جامعات اور کالجز میں نیا نظام متعارف کرنے کا فیصلہ
2