پشاور ( اباسین خبر)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے 4 وزرا کو کابینہ سے فارغ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ناقص کارکردگی کے باعث وزرا سے قلمدان واپس لے لئے ہیں۔وزیراعلی نے صوبائی وزرا عاقب اللہ خان، ظاہر شاہ طورو، سید قام علی شاہ اور فیصل تراکئی کو وزارت سے فارغ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مختلف ایم پی اے کی جانب سے بار بار شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ وزرا پشاور میں ایک دن بھی موجود نہیں ہوتے اور اکثر اپنے گاں میں وقت گزارتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزرا صوبے کے نمائندے ہیں، نہ کہ صرف کسی ایک گاں کے، اور انہیں پورے ہفتے اپنے گاں میں نہیں گزارنے دیا جانا چاہیے۔
وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے 4 صوبائی وزرا کو کابینہ سے فارغ کردیا
4