اسلام آباد( ہیلتھ رپورٹر)حال ہی میں جاری ہونے والی ایک عالمی رپورٹ کے مطابق، پولیو کے خاتمے کے پروگرام میں افغانستان پاکستان سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔ افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک میں پولیو کے کیسز مسلسل رپورٹ ہوتے ہیں، لیکن افغانستان کی صورتحال پاکستان کے مقابلے میں زیادہ بہتر دکھائی دیتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں افغانستان میں پولیو کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں 68 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (جی پی ای آئی) کی ایک دستاویز میں 26 دسمبر 2024 تک پاکستان میں 67 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ افغانستان میں 25 کیسز سامنے آئے۔پاکستان کے پولیو پروگرام کے سینئر اہلکار نے کہا کہ پاکستان کی رپورٹنگ سسٹم افغانستان کے مقابلے میں بہت بہتر ہے اور ملک میں رپورٹنگ کے حوالے سے شفافیت ہے، جس کی وجہ سے یہ ممکن ہے کہ افغانستان میں بعض کیسز کی رپورٹ نہ ہو سکے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لیے عائشہ رضا فاروق اور انوار الحق پر مشتمل ایک نئی ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ پولیو کے خاتمے کے لیے مزید مثر اقدامات کیے جا سکیں۔
پولیو کیخلاف جنگ میں افغانستان پاکستان سے آگے، عالمی ادارے کا اعتراف
1