راولپنڈی ( اباسین خبر)پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط دیا جا رہا ہے کہ پارٹی این آر او مانگ رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم این آر او مانگنا چاہتے تو اتنی کرب اور مشقت سے نہ گزرتے۔ بانی پی ٹی آئی عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اور نہ ہی کسی ڈیل کا حصہ بنیں گے۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر ہم تحریری مطالبات پیش نہیں کر سکتے، اور جو بھی حکومت سے بات چیت ہوتی ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کو رپورٹ کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ڈیمانڈ واضح ہیں، اور ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔انہوں نے مہنگائی کے بڑھنے اور لوگوں کی مایوسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تسلسل کے لیے مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ لطیف کھوسہ نے 29 نومبر کے سانحہ کی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی حقیقت سامنے لائی جائے، اور گونگی اور بہری حکومت سے اپنے حقوق مانگنے والے نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں۔پی ٹی آئی رہنما نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ چھبسویں ترمیم کو ڈھٹائی سے پاس کرایا گیا اور پارٹی کے 5 ارکان کو اٹھایا گیا۔
یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم این ار او مانگ رہے ہیں، لطیف کھوسہ
1