اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم کے بارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، خزانہ ڈویژن نے اسپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضاحت کی ہے، جس کے مطابق یہ پنشن صرف مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہدا کے لواحقین کے لیے مخصوص ہوگی۔وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہدا کے لواحقین اسپیشل فیملی پنشن کے اہل ہوں گے، اور شہدا کے اہل خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک پنشن لینے کے مجاز ہوں گے۔آفس میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قبل ازوقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن میں سالانہ 3 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔
سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم سے متعلق وضاحتی میمورنڈم جاری
1