کوئٹہ( اباسین خبر) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں موٹروے پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس کے لیے تھیوری اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ان کا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس مزید کارروائی کے لیے اسلام آباد بھجوا دیا گیا۔وزیراعلی نے کہا کہ موٹروے پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس نظام عوام کے اعتماد کا مظہر ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق لائسنس کے اجرا پر این ایچ ایم پی کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ سفری نظام کے لیے این ایچ ایم پی کی کوششیں لائقِ ستائش ہیں، اور ڈرائیونگ لائسنس کے شفاف اور جدید نظام نے عوام کا اعتماد بحال کیا ہے۔سرفراز بگٹی نے موٹروے پولیس کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں محفوظ اور شفاف ڈرائیونگ نظام کے قیام کے لیے این ایچ ایم پی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
کوئٹہ میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع
1