پشاور( اباسین خبر)لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمیپشاور کے قریب لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ نامعلوم افراد نے کی، جس کے بعد تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی ڈپٹی کمشنر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق بگن میں فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے تصدیق کی کہ زخمی ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں فوری طور پر پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔
پشاور: لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر سمیت 5 افراد زخمی
6