1
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)حماس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ 34 یرغمالیوں کی فہرست کی منظوری دے دی۔عالمی میڈیا کے مطابق حماس نے کہا کہ یرغمالیوں کا تبادلہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کیا جائے گا، اور کسی بھی معاہدے کا انحصار اسرائیلی فوجیوں کے انخلا اور جنگ بندی پر ہوگا۔حماس نے مزید کہا کہ غزہ سے انخلا یا مستقل جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیل کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں دیکھی گئی۔