کو ئٹہ ( اباسین خبر)پی بی 45 کوئٹہ 8 کے ضمنی انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی۔جمعیت علمائے اسلام ف کی کال پر تمام چھوٹے بڑے مراکز بند کر دیے گئے، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا۔جے یو آئی ف کی اپیل پر خضدار، حب اور نوشکی سمیت متعدد شہروں میں شٹر ڈان رہا، اور چھوٹے بڑے مراکز کو تالے لگا دیے گئے۔ حب میں کارکنوں کی جانب سے پی بی 45 کوئٹہ کے نتائج کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔یاد رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر گزشتہ روز ری پولنگ ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخاب میں 34 امیدواروں نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ اس حلقے سے 8 فروری کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب ہوئے تھے، جن کی کامیابی کو جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے چیلنج کیا تھا۔
کوئٹہ کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیخلاف مختلف شہروں میں جے یو آئی کی ہڑتال
1