کوئٹہ ( اباسین خبر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پی بی 45 سریاب کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک کی کامیابی پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام نے ایک بار پھر قوم پرستوں اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پیپلز پارٹی کی کامیابی کو عوام کا بھرپور اعتماد قرار دیتے ہوئے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر مملکت آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو مبارکباد دی۔انہوں نے حاجی علی مدد جتک اور پارٹی کارکنوں سمیت پی بی 45 کے عوام کو جیت کی مبارکباد دی اور کہا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
کوئٹہ کے عوام نے ایک بار پھر قوم پرستی کے نام پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا، نوابزادہ جمال رئیسانی
1