کوئٹہ ( اباسین خبر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم مخالفین نے اپنی شکست تسلیم کرنے کے بجائے اس کامیابی کو چیلنج کیا۔پیر کو اپنے بیان میں نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ ہم نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو تسلیم کر کے انتخاب میں حصہ لیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ علی مدد جتک کے حق میں دیگر امیدواروں کی دستبرداری، انتخابی مہم اور پی پی کے ووٹ بینک کو دیکھتے ہوئے مخالفین دوبارہ شکست کو تسلیم نہیں کر پا رہے ہیں اور احتجاج کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ 15 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کی کامیابی کو تسلیم کیا جائے گا اور نتائج کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حلقہ پی بی 45 ،مخالفین شکت تسلیم کریں،نواب ثناء اللہ زہری
2