1
کراچی ( اباسین خبر)میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ آج بلدیہ عظمی کراچی کے 110 ملازمین کو میرٹ کی بنیاد پر پروموشن دی گئی ہے۔مرتضی وہاب نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین میں پروموشن لیٹر تقسیم کیے۔کے ایم سی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ 6 جنوری بلدیہ عظمی کراچی کے لیے تاریخی دن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج میرٹ کے مطابق ملازمین کو ترقیاں دی جا رہی ہیں، اور شہید بھٹو کی سالگرہ کے اگلے دن مزدوروں سے کیے گئے وعدے کو وفا کیا جا رہا ہے۔ ہم یہ کوشش کرتے ہیں کہ کام وہ کریں جس سے عوام کی بلا تفریق خدمت کی جا سکے۔