کو ئٹہ ( اباسین خبر)حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب ہوگئے ہیں۔غیر حتمی نتائج کے مطابق پی بی 45 کوئٹہ میں ری پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک کامیاب ہوئے، جبکہ پشتونخوا میپ کے امیدوار نصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے۔پی بی 45 کوئٹہ پر ری پولنگ کا فارم 47 جاری کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا۔پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر 16,855 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، اور ری پولنگ کے لیے مجموعی طور پر 51 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی بی 45 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
بلوچستان؛ پی بی 45 کے 15 اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن، پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار
1