کراچی ( اباسین خبر)چوری کی نیت سے پی ایم ٹی پر چڑھنے والا شخص کرنٹ لگنے سے بیہوش ہوگیا۔پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں ایک شخص پی ایم ٹی پر چڑھا، جہاں اسے کرنٹ کا جھٹکا لگا اور وہ بیہوش ہوگیا۔ کے الیکٹرک اور ایدھی رضا کاروں نے پی ایم ٹی پر چڑھ کر اس کی مدد کی اور ریسکیو کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیہوش شخص نشے کا عادی تھا اور لوہا چوری کرنے کی نیت سے پی ایم ٹی پر چڑھا تھا، جہاں کرنٹ لگنے کے باعث وہ بیہوش ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ بیہوش شخص کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ یکم جنوری کو شیرشاہ میں بھی ایک شخص پی ایم ٹی پر چڑھ کر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
پی ایم ٹی پر چڑھنے والا چور کرنٹ لگنے سے بیہوش
1