لاہور( اباسین خبر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے کہا کہ سرکاری زمینوں کی واپسی میں کسی بھی دبا یا سیاسی اثر کو نظر انداز کیا جائے۔وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ جنگلات نے پولیس کے ہمراہ تحصیل خانپور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 90 ایکڑ اراضی واگزار کرالی۔اس دوران قبضہ مافیا نے محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کر کے نقدی اور موبائل فون چھین لئے، سرکاری گاڑی کو جلانے کی کوشش کی اور ٹریکٹر کی بیٹری نکال لی۔پولیس نے بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ جنگلات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں کا تحفظ حکومت کا فرض ہے اور ہم تمام زمین واپس لیں گے۔ عوام کے تعاون سے آپریشن کامیاب ہوگا۔
مریم نواز کا سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
2