کراچی( اباسین خبر)گورنر سندھ نے مین ہول میں بچے کے گرنے کا نوٹس لے لیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شہر بھر میں کھلے مین ہولز کے حوالے سے بات چیت کی۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مین ہولز شہریوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں اور ان سے مسائل بڑھ رہے ہیں، اس لیے مشترکہ حکمت عملی اور جامع منصوبہ بندی ضروری ہے۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور معصوم جان سندھ حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گئی ہے اور صوبائی حکومت معصوم بچوں کی ہلاکت پر عملی طور پر معذور ہو چکی ہے۔
گورنر سندھ نے مین ہول میں بچے کے گرنے کا نوٹس لے لیا
1