ہنگو( اباسین خبر)قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی 11 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔6 جنوری 2014 کو شہید طالب علم اعتزاز حسن نے ہنگو کے گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی میں خودکش حملے کو ناکام بنا کر سیکڑوں طلبا کی جانیں بچائیں۔ 15 سال کی عمر میں ملک دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر جام شہادت نوش کیا۔اساتذہ اور دوست آج بھی اعتزاز حسن کی بہادری کو یاد کرتے ہیں اور قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس طالب علم کو حکومت کی جانب سے ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی میں خودکش بمبار نے سکول میں حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن اعتزاز حسن نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسے روک لیا۔ اس نے دو ہزار طالب علموں کی جان بچائی اور شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔
جان دیکر سیکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی آج 11 ویں برسی
2