مدینہ منورہ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ نے مدینہ منورہ کے زائرین کے لیے بڑی خوشخبری سنائی ہے کہ روضہ رسولۖ کی زیارت اب سال میں ایک سے زیادہ بار کی جا سکے گی۔عرب میڈیا کے مطابق، زائرین اب مسجد نبوی کے قریب رہتے ہوئے روضہ رسولۖ کی آسانی سے زیارت کر سکیں گے۔ مدینہ منورہ میں روضہ رسولۖ کی زیارت کے لیے پہلے سال بھر انتظار کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نسک ایپ اپڈیٹ کر کے زیارت کے لیے بکنگ کی جا سکتی ہے، جس میں جی پی ایس لوکیشن دینا ضروری ہوگا۔ زیارت کے نئے اوقات ہر 20 منٹ بعد دستیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال تک روضہ رسولۖ کی زیارت کے بعد دوبارہ زیارت کے لیے سال کے 365 دن انتظار کرنا ضروری تھا۔ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی ہدایات جاری کی تھیں کہ روضہ رسولۖ میں داخلے کی اجازت صرف ان زائرین کو ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوئے ہوں۔
روضہ رسولﷺ کی زیارت اب سال میں ایک سے زائد بار ممکن
1