1
دمشق( مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی شام میں ترک دھڑوں اور شامی ڈیموکریٹ فورسز (ایس ڈی ایف) کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان جھڑپوں میں مزید 100 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 85 ایس ڈی ایف اور 15 ترک دھڑوں کے افراد شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ ہلاکتیں منبج کے علاقے اور تشرین ڈیم میں جھڑپوں کے دوران ہوئی ہیں۔یہ جھڑپیں ایس ڈی ایف اور نئی پولیٹیکل انتظامیہ کے رہنماں کے درمیان ملاقاتوں اور مشاورت کے باوجود جاری ہیں۔