ویلنگٹن( سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 178 رنز بنا کر آٹ ہوگئی، اویشکا فرنینڈو 57 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، جیکب ڈفی اور نیتھن سمتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 26.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ول ینگ نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ریچن روندرا 45 رنز بنا کر آٹ ہوئے، جبکہ مارک چیپمین 29 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میٹ ہینری کو 4 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 8 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔
پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
2