6
اسلام آباد( اباسین خبر)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو ان کے پوتے کی شادی پر مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔