راولپنڈی( اباسین خبر)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیے جانے کی کارروائی منسوخ کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے یہ تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق 30 مقدمات میں سیکشن 87 کے تحت وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دیے جانے کی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے تمام کارروائی اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔یاد رہے کہ 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے حامیوں نے بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا۔
علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخی کا فیصلہ جاری
4