کو ئٹہ ( اباسین خبر)تربت کے علاقے ڈھنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کر لی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے نے یہ ثابت کیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔بی ایل اے خود کو بلوچ عوام کے حقوق کا علمبردار قرار دیتی ہے، لیکن اس حملے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ معصوم بلوچوں کی جان کے دشمن ہیں۔ یہ حملہ بی ایل اے کی منافقت کو ظاہر کرتا ہے، جس کی تربیت معصوم افراد کی جان لینے کے لیے کی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال 9 نومبر کو بھی بی ایل اے نے خودکش حملے کے ذریعے 10 بلوچ شہریوں کی جان لی تھی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل اے عوام دشمنی کا ثبوت فراہم کر رہی ہے اور اپنے لوگوں کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے۔ یہ تنظیم بیرونی قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے معصوم زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بی ایل اے نے تربت میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا تھا جس میں 4 معصوم شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں نورخان، عبدالوہاب، اعجاز اور لیاقت علی شامل ہیں۔
تربت میں بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی
4
پچھلی پوسٹ